اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے 2 خواتین کو نائب صدر مقرر کردیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے الگ الگ احکامات میں ڈاکٹر معصومہ ابتکار کو خواتین کے امور کی نائب صدر جبکہ محترمہ ڈاکٹر لعیا جنیدی کو قانونی معاملات کی نائب صدر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر معصومہ ابتکار ، صدر روحانی کے سابق دور میں ماحولیات کی سربراہ رہ چگی ہیں۔صدر حسن روحانی نے محترمہ شہیندخت مولاوردی کو شہری حقوق کی خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔
.......
/169